210

اسسٹنٹ کمشنرسب ڈویژن مستوج (ر)کیپٹن حیدر گوندل ، ایس ڈی پی او مستوج محمد زمان وجملہ اسٹاف کے ہمراہ شاگرام تورکھو میں کھلی کچہری منعقدکی

چترال (ڈیلی چترال نیوز)اسسٹنٹ کمشنرسب ڈویژن مستوج (ر)کیپٹن حیدر گوندل ، ایس ڈی پی او مستوج محمد زمان وجملہ اسٹاف کے ہمراہ شاگرام تورکھو میں کھلی کچہری منعقدکی ۔جس میں علاقے عمائدین نے آرایچ ہسپتال شاگرام،بونی تورکھوبزوندروڑ،گورنمنٹ ہائی سکینڈری سکول اوردیگرمسائل پرروشنی ڈالی۔اسسٹنٹ کمشنرسب ڈویژن مستوج (ر)کیپٹن حیدرگوندل نے کہاکہ علاقے عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کھلی کچہری رکھنے کامقصدعوام کواُن کے گھرکی دہلیزمیں سہولیات فراہم کرناہے۔علاقے کے مسائل سننے کے بعداس پرغورکرکے حکام بالاتک پہنچانے کی کوشش کیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ عوامی مطالبے پر متعلقہ تحصیلدارکوتورکھوروڈکی زمین کے پیسے فوری اداکرنے کی ہدایت کی ۔ہسپتال کامعائنہ کرتے ہوئے صفائی کوتسلی بخش قراردیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں