226

صوبائی حکومت گولین گول پاورہاس سے اپرچترال کے لئے بجلی کی فراہمی کی ہدایت جاری کردی ہے؍ایم پی اے سیدسردارحسین شاہ

چترال(ڈیلی چترال نیوز)چترال سے صوبائی اسمبلی کے رکن سیدسردارحسین شاہ نے محکمہ توانائی وبرقیات کے ایڈیشنل سیکرٹری سیدذین اللہ شاہ کی طرف سے اپرچترال باالخصوص ریشن پاورہاوس کے اکیس ہزارصارفین کوبجلی فوری فراہمی کے لئے ہدایت جاری کرنے پراظہارتشکرکیاہے۔ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ توا نائی وبرقیات نے پیسکوکوہدایت کی ہے کہ جوٹی لشٹ کے گرڈاسٹیشن کے ساتھ اپرچترال کے بل مسنلک کیاجائے۔انہوں نے مزیدکہاکہ تجرباتی کام کے لئے موجودہ ٹرانسمیشن لائن کواستعمال کرنے پرپیڈوکاکوئی اعتراض نہیں پیڈوگولین گول پاورہاوس کے بجلی حاصل کرنے کیلئے پوری طرح تیارہے ۔اگراس پرکسی قسم کی ترمیم کی ضرورت ہوتوامن عامہ کی صورت حال سے بچنے کے لئے جنگی بنیادپریہ کام مکمل کیاجائے گا۔واضح رہے کہ صوبے کی حکومت نے اپنی طرف سے گولین گول پاورہاوس کی بجلی کی فراہمی کے لئے تمام مطلوبہ کارروائی مکمل کرکے وفاق کوبھیج دی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں