286

پشاور میں منعقدہ آل چترال سپورٹس فیسٹو ل اختتام پذیر ،فٹ بال ٹورنامنٹ حیات آباد کلب جبکہ فٹ سال کے مقابلے رمیض کلب نے جیت لیئے

پشاور(نادر خواجہ )پشاور میں منعقدہ آل چترال سپورٹس فیسٹو ل اختتام پذیر ہوگیا،فٹ بال ٹورنامنٹ حیات آباد کلب جبکہ فٹ سال کے مقابلے رمیض کلب نے جیت لیئے ،بیڈمنٹن ٹورنامنٹ فہیم نے اپنے نام کیا۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پی ٹی آئی کے رہنماء اورسابق سیکرٹری بلدیات رحمت غازی تھے جنہوں نے نمایاں پوزیشن لینے والے ٹیموں میں ٹرافیاں تقسیم کئے اس موقع پر چترال سے تعلق رکھنے والے دیگر عمائدین بھی موجود تھے۔ چترال سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام قیوم سٹیڈیم پشاور میں منعقد ہ اس فیسٹول میں ہونیوالے فٹ بال ،بیڈمنٹن اور فٹ سال کے مقابلوں میں بڑی تعدادمیں کھلاڑیوں نے حصہ لیاجبکہ پشاور میں مقیم چترال برادری نے بھی بڑی تعدادمیں شریک ہوئے ۔فٹ بال کے فائنل میچ میں حیات کلب نے افغان فٹبال کلب کو تین صفر سے شکست دیکر چمپئن ٹرافی جیت لی،حیات آباد کلب کی جانب سے ادریس نے دو گول اور جمشید نے ایک گول کیا،فٹ سال کے فائنل میں رمیض کلب نے ارشاد کلب کو تین کے مقابلے دو گول سے ہراکر فائنل جیت لیا۔اسی طرح بیڈمنٹن کے سینگل میچ میں فہیم نے عدیل کو 3-2سے ہراجبکہ ڈبل میچ میں عدیل اور فاحر کی جوڑی نے شمیم اور کرامت کو3-2سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی۔اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی رحمت غازی نے کہا کہ طالب علم کھیلوں کے ساتھ ساتھ اپنے تعلیم پر خصوصی توجہ دیں کیونکہ تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں انہوں نے کہا کہ چترال کو اللہ تعالی نے ہر قسم کی نعمت سے نوازا ہے چترال کے عوام محنت کش اور پرامن لوگ ہیں انہوں نے ہر میدان میں کارہائے نمایان انجام دئیے ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے چترال میں کھیلوں کی ترقی کے لئے خصوصی اقدامات اٹھائی ہیں تحصیل کونسل کی سطح پر پلے گراؤنڈ بنائے گئے ہیں چترال سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے صدر عابدحسین پیرزادہ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تمام حاضریں اور کھیلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے کہا کہ چترال سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن نے چترالی طالب علموں کو تفریح فراہم کرنے کے لئے مختلف موقعوں پر پروگرام ترتیب دیتی رہتی ہے یہ پروگرام بھی اس سلسلے کی ایک کڑی ہے انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی اس قسم کے پروگرام بنائے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں