213

خیبر پختونخوا بار کونسل کا سالانہ اجلاس طلب

ایڈوکیٹ جنرل خیبرپختونخوا اوربارکونسل کے چیرمین عبدالطیف یوسفزئی نے خیبرپختونخوا بارکونسل کے سا لانہ جنرل باڈی اجلاس مورخہ 27-01-2018 بروزہفتہ بوقت صبح 11 بجے کو میٹنگ ھال بار کونسل بلڈنگ واقع خیبر روڈطلب کیا ھے۔
اجلاس میں دیگر امور کے علاوہ سال 2018 کیلئے خیبرپختونخوا بارکونسل کے وائس چیرمین اور چیرمین انتظامی کمیٹی کا چناؤ کیا جائیگا۔
اجلاس کے بعد خیبرپختونخوا بارکونسل کے نئے منتحب شدہ وائس چیرمین اور چیرمین انتظامی کمیٹی (برائے سال 2018 ء )اخباری نمائندوں کو پریس بریفنگ دینگے او رائندہ کیلئے صوبے کے وکلاء برادری کے فلاح و بہبودکا لائحہ عمل پیش کریگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں