420

عمران نے ریحام کو طلاق کا اعلان کردیا ؟عورتوں سے نفرت کی وجہ بھی بتادی

 اسلام آباد(نامہ نگار)……پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اپنی اہلیہ ریحام خان کو ایک صورت میں طلاق دینے کا اعلان کرچکے ہیں ۔پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں ریحام خان کے ہمراہ گفتگو کررہے تھے ۔پروگرام کے دوران ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہاکہ وہ ایسی عورتوں سے نفرت کرتے ہیں جو مہنگے کپڑے اور ڈریس خرید کر پہنتی اور خود ہی میں مگن رہتی ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ اگر ریحام خان ان سے 10لاکھ روپے کا بیگ خرید کردینے کا مطالبہ کریں تو وہ انہیں طلاق دے دیں گے ۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ کئی روز سے عمران اور ریحام خان کے درمیان علیٰحدگی کی خبریں گردش کررہی ہیں ، یہ خبر بریک کرنے والے وہی صحافی (عارف نظامی)ہیں جنہوں نے دونوں کی شادی کی خبر دی تھی ۔تحریک انصاف کی جانب سے میاں بیوی کے درمیان ناچاقی کی خبروں کی بڑے شدو مدکیساتھ تردید کی جارہی ہے تاہم مذکورہ صحافی اپنی خبر کے درست ہونے پر تاحال بضد ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں