چترال ( محکم الدین ) پاکستان غربت مکاؤ فنڈ سے غربت میں کمی لانے کے پروگرام کے تحت اے کے آر ایس پی کے زیر انتظام یونین کونسل ایون بشمول کالاش ویلیز میں مختلف شعبوں ہیلتھ ، ایجوکیشن، کمیونٹی انفراسٹرکچر ، سکل ڈویلپمنٹ ، Assetsکی فراہمی کے ساتھ نوجوانوں کو سپورٹس کے مواقع فراہم کرنے کے سلسلے میں اقدامات کئے گئے ۔جس پر کمیونٹی نے فنڈ فراہم کرنے والے ڈونر ایجنسی حکومت اٹلی ، پی پی اے ایف اور دیگر تمام اداروں کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ جبکہ پروگرام کے دوسرے فیز میں کلچر کے تحفظ ،ہیلتھ ، ایگریکلچر اور لائیو سٹاک کی افزائش کیلئے ٹریننگ کی فراہمی کو ایک مستحسن قدم قرار دیا ہے ۔ پاکستان پاورٹی ایلویشن فنڈ نے 2016میں یو سی ایون میں کام کا آغاز کیا ۔ اور ابتدائی طور پر سوشل موبلائزیشن ، تنظیم سازی کے بعد نوجوانوں کو بر سر روزگار بنانے کیلئے مختلف ہنر کی ٹریننگ دی اور اُن کو سامان فراہم کئے ۔جس سے کئی نوجوان اپنے پاؤں کھڑے ہو کر باعزت آمدنی حاصل کرکے اپنے خاندانوں کی مد دکر رہے ہیں ۔ اسی طرح علاقے میں صحت کی سہولیات میں بہتری لانے کیلئے آر ایچ سی ایون اور بریر