208

کمانڈر چترال ٹاسک فورس کرنل معین الدین کاکالاش ویلی بیریر کا دورہ،مستحق اور غریب خاندانوں میں نقد رقوم اور راشن کے پیکیج تقسیم

چترال ( نمائندہ ) کمانڈر چترال ٹاسک فورس کرنل معین الدین نے چترال کے کالاش ویلی بیریر کا دورہ کیا ۔کمانڈر نے علاقے کے عمائدین اور عوام سے ملا قات کی ۔اور اُن کے مسائل سنے ۔ انہوں نےوگوں کو یقین دلایا ۔ کہ اُن کے مسائل حل کرنے کی بھر پور کوشش کی جائے گی ۔کرنل معین الدین نے چترال ٹاسک فورس کی طرف سے ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا ۔ انہوں نے اس موقع پر علاقے کے مستحق اور غریب خاندانوں میں نقد رقوم اور راشن کے پیکیج تقسیم کئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں