199

چترال ٹاون اور دروش کے عوام کو گولین گول بجلی مبارک ہو۔ نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ

چترال(نمائندہ  )پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع چترال کے پارٹی ترجمان نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے ایک اخباری بیان میں چترال ٹاون ،دروش اور ملحقہ علاقوں کے لئے گولین گول بجلی گھر سے بجلی کی فراہمی پر انتہائی خوشی اور اطمنان کا اظہارکیا ہے۔اُنہوں نے کہا چترال ٹاون اور دروش کے عوام گذشتہ کئی سالوں سے بجلی کی لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کے عذاب میں مبتلا تھے۔گولین بجلی گھر سے بجلی کی فراہمی کے بعد عوام کے چہروں میں خوشی اور اطمنان دیکھتے ہوئے اُنہیں دلی مسرت اور خوشی ہوئی ہے۔نیاز اے نیازی نے کہا کہ لوگ میاں محمد نوازشریف کو دعائیں دیتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی تین فروری کو چترال آکر گولین گول بجلی گھر کا باقاعدہ افتتاح کرینگے۔سابق وزیراعظم میاں محمد شریف بھی فروری کے مہینے میں چترال کا دورہ کرینگے اور پولو گراونڈ چترال میں ایک عوامی جلسہ سے خطاب کرینگے۔نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے کہا میاں محمد نواز شریف نے چترال کے جس پولو گراونڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چترال کو30میگاواٹ بجلی دینے کا جو وعدہ کیا تھا اُسی وعدے کی تکمیل کی خوشخبری بھی فروری کے مہینے میں اُسی پولو گروانڈ میں ایک اور جلسے سے خطاب کرتے ہوئے دینگے۔چترال کو بجلی دینے کا وعدہ حقیقت بن کر عوام کے سامنے ہے۔اس سے قبل چترال کے عوام لواری ٹنل کی تکمیل کا مراحلہ بھی دیکھ چھکے ہیں ۔نیاز اے نیازی نے کہا اگر میاں محمد نوازشریف چترال آکر چترال کو گولین گول بجلی گھر سے بجلی دینے کا وعدہ نہ کرتے تو پتہ نہیں چترالی عوام کو لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کے عذاب سے کب نجات ملتی۔اُنہوں نے کہا چترال کو خصوصی طورپر گولین گول بجلی گھر سے بجلی دینے کے منصوبے پروفاقی حکومت نے اضافی دس کروڑ روپے خرچ کیا ہے اور وقت سے پہلے بجلی مہیا کی گئی۔اور ایٹ سورس کسی علاقے کو بجلی دینے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔نیاز اے نیازی نے کہا اپر چترال کو بھی بہت جلد بجلی کا تحفہ ملے گا۔اس سلسلے میں چترال سے ممبر قومی اسمبلی شہزادہ افتخار الدین دن رات ایک کرکے محنت کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں