237

عاصمہ قتل کیس میں نامزد ملزم کا بھائی گرفتار

کوہاٹ میں میڈیکل کی طالبہ عاصمہ قتل کیس میں نامزد ملزم صادق اللہ آفریدی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ نامزد ملزم صادق اللہ آفریدی ملزم مجاہد آفریدی کا بھائی ہے۔کوہاٹ پولیس کا کہنا ہے کہ جب مجاہد نے عاصمہ پر فائرنگ کی اس وقت صادق بھی اس کے ساتھ ہی تھا۔ ملزم کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہےجب کہ مرکزی ملزم مجاہد کے بھائی صادق اللہ سے تفتیش جاری ہے۔ دوسری جانب مجاہد آفریدی سعودی عرب فرار ہوگیا ہے۔واضح رہے کہ ایبٹ آباد کی طالبہ عاصمہ بی بی چھٹیوں پر کوہاٹ آئی ہوئی تھیں اوراسے گھر کے باہر پہلے سے گھات لگائے ملزم نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں