304

چترال کے نمائندگان کے وفد نے اپر چترال کو بجلی دینے کے حوالے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا اعظم خان اور سیکرٹری واٹر اینڈ پاور سے میٹنگ

چترال ( ڈیلی چترال نیوز) رکن صوبائی اسمبلی اپرچترال سیدسردارحسین شاہ نے ہمارے نمائندے سے ٹیلی فون پرگفتگوکرتے ہوئے کہاکہ منگل کے روز چترال کے نمائندگان کے وفد نے اپر چترال کو وزیر اعظم کی چترال آمد سے پہلے بجلی دینے کے حوالے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا اعظم خان اور سیکرٹری واٹر اینڈ پاور سے میٹنگ کی ۔ اور اپر چترال کے لوگوں کی بجلی کے سلسلے میں درپیش مشکلات سے آگاہ کیا ۔ وفد میں ایم این اے شہزادہ افتخار الدین ، ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ ، ایم پی ایز سلیم خان ، سید سردار حسین اور بی بی فوزیہ شامل تھیں ۔انہوں نے کہا کہ 2015کے سیلاب کے بعد اپر چترال کے لوگ انتہائی مشکل حالات میں زندگی گزار رہے ہیں ۔ اب جبکہ گولین بجلی گھر نے کام شروع کر دیا ہے ۔ تو اپر چترال کے لوگوں کو مزید انتظار کی تکلیف میں نہ ڈالا جائے ۔ چیف سیکرٹری اور سیکرٹری واٹر اینڈ پاور یقین دلایا ۔ کہ دو دنوں کے اندر اپر چترال کو بجلی مہیا کی جائے گی ۔ اور فوری طور پر اس پر کام شروع کیا جائے گا ۔ وفد نے تمام پارٹیوں کی متفقہ لائحہ عمل اور قرارداد کے تحت چترال کی ایک صوبائی سیٹ کے خاتمے کے حوالے سے بھی چیف سیکرٹری کو چترال کے عوام کی تشویش اور پریشانیوں سے آگاہ کیا ۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی تین فروری کو چترال کا متوقع دورہ کریں گے ۔ جس میں وہ گولین ہائیڈل پراجیکٹ کا با قاعدہ افتتاح کریں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں