257

گولن گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے دوسرے یونٹ سے پیداوار شروع

اسلام آباد  (اے پی پی) گولن گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے دوسرے یونٹ سے مارچ میں پیداوار شروع ہو جائے گی۔ واپڈا ذرائع کے مطابق گولن گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ چترال کے قریب دریائے مستوج کے معاون دریا گولن پر تعمیر کیا گیا ہے۔ اس کی مجموعی پیداواری صلاحیت 108میگاواٹ ہے۔

منصوبے کے تین پیداواری یونٹس ہیں اورہریونٹ کی صلاحیت 36میگاواٹ ہے۔پہلا یونٹ مکمل ہوچکا ہے۔ دوسرا یونٹ مارچ جبکہ تیسرا یونٹ مئی میں مکمل ہو گا۔ گولن گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ نیشنل گرڈ کو ہر سال 43کروڑ60لاکھ یونٹ سستی اور ماحول دوست پن بجلی مہیا کرے گا۔ منصوبے سے سالانہ 3ارب 70کروڑ روپے کا فائدہ ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں