231

وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی

وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے 94 پیسے تک کا اضافہ کردیا۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے فروری کے مہینے کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق پٹرول 2 روپے 98 پسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 92 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 84 روپے 51 پیسے فی لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل 95 روپے 83 پیسے فی لیٹر میں فروخت کیا جائے گا

اسی طرح مٹی کا تیل 5 روپے 94 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل 5 روپے 93 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی منظوری دی گئی ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 70 روپے 26 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل 64 روپے 30 پیسے فی لیٹر میں فروخت ہوگا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق قیمتوں میں اضافہ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

نوٹیفیکیشن میں مزید بتایا گیا کہ قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ صارفین پر اس کا بوجھ کم سے کم کرنے کے لیے اسے محصولات کی مد میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری رات بارہ بجے سے ہوگا۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ ماہ بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں