243

خیبر پختونخوا: فوڈ سیفٹی اینڈ ہلال فوڈ اتھارٹی جلد کام شروع کر دے گی

خیبرپختونخوا میں اپنی نوعیت کی پہلی فوڈ سیفٹی اینڈ ہلال فوڈ اتھارٹی ایک ہفتے میں کام شروع کررہی ہے۔ اتھارٹی نے اگراپنا کام ٹھیک کیاتو کوئی عوام کو غلط چیز نہیں بیچ سکے گا۔

خیبرپختونخوا میں فوڈ اتھارٹی آئندہ ایک ہفتے میں اپنے کام کاآغاز کررہی ہے۔ دودھ کیمیکل سے پاک ملے گا، سموسے اور پکوڑے معیاری گھی سے بھری کڑاہی میں پکیں گے۔

سیفٹی آفیسرز ٹی ایم اے لیول پر ہوں گے، کوالیفائیڈ فوڈ سائنٹسٹ ہوں گے۔ دکان سیل کرنا، مکمل ختم کرنا یا دوبارہ کھولنے کا اختیار ہوگا۔ دودھ اور گوشت چیک کرنے کی کٹ ہوگی۔

تمام دکانوں اور ریسٹورنٹس کے آن لائن ریکارڈ رکھے جائیں گے، فیکٹریزاور فائیو اسٹار ہوٹل بھی اتھارٹی کی گرفت میں ہوں گے جبکہ ماہرین خوراک کی ایک کمیٹی معائنے کے بعد آنے والی رپورٹس کی بنیاد پر حتمی رائے دے گئی۔

اتھارٹی کے قیام کے بعد کوئی اور سرکاری محکمہ مضر صحت اور ملاوٹی اشیاء کےخلاف کاروائی نہیں کرسکےگا۔ جبکہ پہلے سے قائم لیبارٹریز بھی اتھارٹی کے حوالے کی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں