ذر(ایم.ایچ.گوہر )ضلع غذر کے گاؤں داماس (کھوٹلکی) کے رہائشی محمد اقبال نے عوام دوستی کی انوکھی مثال قائم کر دی. اپنے ملکیتی کئی کنال مہنگی زمین علاقے میں فٹ بال اسٹیڈیم کی تعمیر کے لئے مفت وقف کرنے کے ساتھ ہی بھاری مشینری سے اسٹیڈیم کی تعمیر کا آغاز بھی کر دیا. حکومت اور عوامی نمائندوں سے بار ہا مطالبات کئے مگر کسی نے یہاں کے عوام بلخصوص نوجوانوں کے مطالبات پر توجہ نہیں دی. علاقے میں گراؤنڈ کی عدم موجودگی سے یہاں کے نوجوان صحت مندانہ سرگرمیوں سے یکسر محروم تھے. اور نوجوانوں کی غیر صحتمندانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی شکایات آتی رہتی تھیں. محمّد اقبال نے اس اسٹیڈیم کا نام اپنے نام سے ہی اقبال اسٹیڈیم رکھا ہے. محمّد اقبال خود کاروبار کرتے ہیں اور ہمیشہ علاقے کے سماجی اور فلاحی کاموں میں پیش پیش رہتے ہیں. انھوں نے اسٹیڈیم کی تعمیر کے حوالے سے بات کرتے ہوۓ کہا کہ میرے والد جو اب حیات نہیں ہیں ان کی اور میری یہ دیرینہ خواہش تھی کہ ہمارے علاقے میں نوجوانوں کے کھیل کود کے لئے کوئی گراؤنڈ بنایا جائے. اس کے لئے علاقے کے نوجوانوں اور عوام نے بھی حکومت اور عوامی نمائندوں کی سطح پر کوششیں کئے مگر سود مند ثابت نہیں ہوۓ. بلاخر حکومت سے مایوس ہو کر میں نے اپنی مدد آپ کے تحت اس کام کا آغاز کر دیا ہے. انھوں نے کہا کہ اب تک اس گراؤنڈ کا ساٹھ فیصد کام مکمل ہو گیا ہے. اور امید ہے کہ آئندہ چند ماہ میں یہ کام مکمل ہو جائے گا. میری خواہش ہے کہ جیسے ہی اس گراؤنڈ کا کام مکمل ہو جائے تو یہاں ایک شاندار ٹورنامنٹ اور ثقافتی میلے کا اہتمام کیا جائے. جس میں ضلع بھر کے فنکاروں