فائل فوٹو 207

لواری ٹاپ پی ٹی سی ایل کے دو ملازمین برف کا تودہ گرنے سے دب کر لاپتہ

چترال ( نمائندہ ڈیلی چترال) لواری ٹاپ پی ٹی سی ایل کے دو ملازمین برف کا تودہ گرنے سے دب کر لاپتہ ہو گئے۔ لاپتہ ہونے والے باپ بیٹا ہیں . جو لواری ٹاپ پر نصب پی ٹی سی ایل ٹاور کے چوکیدار تھے. جن کی شناخت نورالدین ولد پاچہ گل اور عبیداللہ ولد نورالدین سے کی گئی ہے جن کاتعلق نغر دروش سے ہے. جمعرات کے روز وہ ڈیوٹی پر جاتے ہوئے جب لواری ٹاپ کے قریب پہنچے .تو اچانک اوپر برف کاتودہ گرا . جس سے باپ بیٹا تودے کے نیچے دب گئے .جبکہ تیسرا شخص معجزانہ طور پر بچ گیا ۔اور انہوں نے پولیس کو اطلاع دی ذرائع کے مطابق ابھی تک کوئی امدادی کاروائی شروع نہیں کی گئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں