266

کریم آباد اور لوٹکوہ کو گولین گول پاؤر پراجیکٹ سے بجلی نہ دینے کی صورت میں شدید احتجاج کیا جائیگا۔صلاح الدین جانی

چترال(نمائندہ  )پی ٹی آئی کارکن ،سوشل ورکر صلاح الدین جانی نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ کریم آباد اور لوٹکوہ کو گولین گول پاؤر پراجیکٹ سے بجلی نہ دینے کی صورت میں شدید احتجاج کیا جائیگا۔گولین گول کی بجلی پورے چترال کو دی جارہی ہے مگر گرم چشمہ اور کریم آباد کو کیوں نہیں دی جارہی۔ایم این اے کیا صرف اپر چترال ،دروش اور چترال ٹاون کا نمائندہ ہے۔الیکشن سے پہلے کریم آباد اور گرم چشمہ میں آکر عوام سے بڑے بڑے وعدے کرکے گیا تھا مگر ہمیں افسوس ہے کہ ایم این اے نے چارسالوں میں ایک دفعہ بھی ان لوگوں سے نہیں پوچھا کہ آپ لوگوں کے کیا کیا مسائل ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ الیکشن 2013میں گرم چشمہ اور کریم آباد کے عوام نے بڑی اکثریت سے ایم این اے شہزادہ افتخار الدین کو ووٹ دیا تھا اس لئے ایم این اے کوگرم چشمہ اور کریم آباد کوبجلی دینے میں سنجیدہ ہونا چاہیئے۔اُنہوں نے ایم پی اے سلیم خان پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ عوام نے سلیم خان کو منتخب کیا ہے اُن کا فرض ہے کہ ان لوگوں کے مسائل حل کریں، سلیم خان کریڈیٹ لینے اور اپنا سیاسی دکان چمکھانے کے لئے سب سے آگے ہوتا ہے۔اُنہوں نے ایم این اے اور تمام سیاسی نمائندگان سے دخواست کی کہ گرم چشمہ اور کریم آباد کو بھی جلد از جلد گولین کی بجلی دی جائیں۔ورنہ اپنے حق کے لئے شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں