212

گاہکوچ تا تاجکستان براستہ اشکومن ویلی شاہراہ کی تعمیر کا اصولی فیصلہ ہو گی

چٹورکھنڈ(نعیم انور) گاہکوچ تا تاجکستان براستہ اشکومن ویلی شاہراہ کی تعمیر کا اصولی فیصلہ ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کشمیر افیرز و گلگت بلتستان نے مالی سال 2018-19 کے لیے (پی ایس ڈی پی)کے تحت گاہکوچ تا تاجکستان شاہراہ براستہ اشکومن کی منظوری دے دی۔شاہراہ کی تعمیر پے چودہ ارب روپے کی لاگت آئیگی۔ سڑک کی چوڈائی 45 فٹ اور میٹل بھی کر دیا جائے گا۔۔۔۔شاہراہ کی تعمیر سے پاکستان اور تاجکستان کے درمیان تجارت کو فروغ ملے گا۔اس اہم شاہراہ کی تعمیر کی منظوری کی خبر سن کر اشکومن ویلی کے عوام نے صوبائی و وفاقی حکومت کے کاوشوں کو سراہتے ہوئے اظہار تشکر پیش کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں