192

پشاور: ڈیڑھ کروڑ روپے کی جعلی کرنسی پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام، 4 ملزمان گرفتار

پشاور پولیس نے پشتہ خرہ میں کارروائی کے دوران ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد کی جعلی کرنسی اور نوٹ چھاپنے کی مشین برآمد کرکے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایس پی کینٹ وسیم ریاض کے مطابق پشتہ خرہ میں ناکہ بندی کے دوران دو گاڑیوں کو روکا گیا، گاڑیوں کو چیک کرنے کے دوران خفیہ خانوں سے ایک کروڑ پچاس لاکھ روپے سے زائد کی جعلی کرنسی اور پرائز بانڈز برآمد کرکے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمان کی نشاندہی پر چھاپے کے دوران نوٹ چھاپنے کی مشین، رول مشین، 2ہزار دوبئی کے درہم، نوٹ بنانےکے کاغذات، کوٹنگ مشین، کلر پرنٹر اور دیگر سامان برآمد ہوا۔

پولیس کے مطابق ملزمان جعلی کرنسی اور سامان پنجاب اسمگل کرررہے تھے جسے ناکام بنا دیا گیا، پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں