431

وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی ہفتے کے روز چترال کا دوروزہ دورہ کریں گے

چترال ( محکم الدین ) وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی ہفتے کے روز چترال کا دوروزہ دورہ کریں گے ۔ وزیر اعظم کے دورے سے متعلق تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔ وزیر اعظم چترال پہنچنے کے بعد 106میگاواٹ گولین ہائیڈل پاور پراجیکٹ کا افتتاح کریں گے ۔ یہ بجلی گھر ایم این اے چترال شہزادہ افتخار الدین کی بھر پور جدو جہد کے نتیجے میں سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی طرف سے ترجیحی بنیادوں پر فنڈ کی فراہمی سے ممکن ہوئی ہے ۔ وزیر اعظم چترال میں استقبالی جلسہ سے خطاب اور عمائدین و پارٹی کارکنان سے ملاقات کریں گے ۔ اور اُن کے مسائل سنیں گے ۔ وزیر اعظم رات ایون قلعہ میں شہزادہ مقصود الملک کے مہمان ہوں گے اور قیام کریں گے ۔ وزیراعظم کے دورے میں چترال بھر کیلئے نئی ٹرانسمیشن لائن ، سابق وزیر اعظم کے اعلانات پر عملدر آمد اور چترال سے تاجکستان کے شہر خروگ کیلئے انٹر نیشنل فلائٹ شروع کرنے کے مطالبات شامل ہیں ۔ دریں اثنا چترال کے عوام نے وزیر اعظم کی آمد کا خیر مقدم کیا ہے ۔ اور بھر پور استقبال کی تیاریاں جاری ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں