358

لواری ٹاپ پر برف کے تودے کے نیچے دب کر لاپتہ ہونے والے پی ٹی سی ایل کے ملازمین کی نعشوں کو نکالنے کیلئے ریسکیو اپریشن

چترال ( محکم الدین ) جمعہ کے روز دو سو سے زیادہ افراد نے لواری ٹاپ پر برف کے تودے کے نیچے دب کر لاپتہ ہونے والے پی ٹی سی ایل کے ملازمین کی نعشوں کو نکالنے کیلئے ریسکیو اپریشن کیا ، تاہم کوئی کامیابی نہیں ہوئی ۔ ریسکیو اپریشن میں ڈیڑھ سو سے زیادہ مقامی لوگ ، ریسکیو 1122،آرمی انجینئرز ،چترال سکاؤٹس چترال پولیس اور چترال لیویز کے جوانوں نے حصہ لیا ۔ برف ہٹانے کیلئے اسکیویٹر کی مدد لی جارہی ہے ۔ برف کا تودہ ایک وسیع ایریے میں جمع ہو چکا ہے ۔ جس کی وجہ سے لاش کی موجودگی کا اندازہ لگانا مشکل ہو گیا ہے ۔ تاہم اپریشن جاری ہے ۔ واضح رہے ۔ کہ گذشتہ روز لواری ٹاپ پر نصب پی ٹی سی ایل کے دو ملازمین باپ بیٹا نورالدین اور عبیداللہ ڈیوٹی پر جارہے تھے ۔ کہ اوپر سے برف کا ایک بہت بڑا تودہ اُن پر آگرا ۔ جس سے وہ لاپتہ ہوگئے ۔ جن کی تلاش جاری ہے ۔ جان بحق افراد کا تعلق نغر دروش سے ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں