322

وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی چترال پہنچ گئے،گولین گول پاؤر پراجیکٹ کے پہلے یونٹ کاباقاعدہ افتتاح ہوگیا

چترال(نمائندہ  )وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی چترال پہنچ گئے،وزیراعظم نے کوغذی کے مقام پر گولین گول پاؤر پراجیکٹ کے پہلے یونٹ کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔افتتاح کے موقع پر وزیراعظم کے ساتھ چیرمین واپڈالفٹننٹ جنرل (ر) مزمل حسین اور ایم این اے چترال شہزادہ افتخار الدین بھی موجود تھے۔وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ بجلی پوری چترال کو ملے گی اور پوار سال چترال کو بجلی ملے گی۔اُنہوں نے سابق ایم این اے شہزادہ محی الدین اورموجودہ ایم این اے شہزادہ افتخار الدین کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے ذات کے لئے کام نہیں کیا بلکہ پورے علاقے کے لئے کام کرکے دیکھایا۔اُنہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت لائنوں کی مرمت کے لئے رقم فراہم کریگی اور پورے چترال کو بجلی ملنے کے بعد اضافی بجلی ملک کے دیگر حصوں کو دی جائیگی۔چترال میں گیس بھی فراہم کی جائیگی اور سڑکوں کا جال بچھایا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں