چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کے 2013ء کاچناؤ درست ثابت ہوا جس کے نتیجے میں نواز شریف کی قیادت میں آنے والے پانچ سالوں میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو ا، بجلی اور گیس کے بحران سے نجات ملی، سڑکوں کے منصوبے بنے اور ترقی کی گرتی شرح نہ صرف رک گئی اور اس سال جولائی میں چناؤ کا فیصلہ دوبارہ عوام کے ہاتھ میں ہوگا جس میں درست فیصلے سے ملک کی ترقی کا عمل جاری رہے گا اور ملک کو ترقی کی درست سمت پر ڈال دیا جائے گا۔ اتوار کے روزچترال میں کوغذی کے مقام پر 108 واپڈا کا تعمیرکردہ میگاواٹ پیدواری صلاحیت کی ہائیڈروپاؤر اسٹیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جب بھی ملک میں جمہوریت کا سلسلہ چلتا رہا تو ملک ترقی