چترال (محکم الدین) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ایون , کالاش ویلیز اور بروز کیلئے بجلی کی فراہمی اور ایون کو سیلاب سے محفوظ بنانے سے متعلق مطالبات پر ٹھوس اقدامات اٹھانے کے رائے کا اظہار کیا ہے .ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ چترال کے موقع پر اپنے دوست شہزادہ مقصودالملک کی رہائش گاہ قلعہ ایون میں ایون اور بمبوریت کےعمائدین پر مشتمل وفد کی طرف سے پیش کئے گئے مطالبات کے جواب میں وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا . جس کی قیادت میزبان شہزادہ مقصودالملک خود کر رہے تھے.وفد میںسید مظفر علی شاہ جان,حاجی خیرالاعظم,عبدالمجید قریشی,جندولہ
وزیر اعظم نے تقریبا تین گھنٹے تک قلعہ ایون میں قیام کیا.اور ایون قصبے کا نظارہ کیا. اس موقع پرایم این اے چترال شہزادہ افتخار الدین,چیف ایگزیکٹیو ایس آر ایس پی شہزادہ مسعودالملک اور شہزادہ سراج الملک بھی موجود تھے. درین اثنا وزیر اعظم کے دورہ ایون پر مقامی لوگوں نے خوشی کا اظہا ر کیا ہے . اور توقع ظاہر کیا ہے.کہ یونین کونسل ایون کی سطح پر جو مطالبات وزیر اعظم کو پیش کئے گئے ان پر جلد عملدرآمد کیا جائے گا.