283

پی ٹی آئی ضلع چترال کے ترجمان کا اپر اور لوئر چترال کے لئے پی ٹی آئی کی نئی کابینہ تشکیل دینے کے حوالے سے شائع خبروں کی سختی سے تردید

چترال ( نمائندہ   )پاکستان تحریک انصاف ضلع چترال کے ترجمان نے اپر اور لوئر چترال کے لئے پی ٹی آئی کی نئی کابینہ تشکیل دینے کے حوالے سے شائع خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ اس طرح کی خبریں کسی کی خواہش ہوسکتی ہیں لیکن پارٹی کی نہیں ‘اور نہ ہی پارٹی ورکروں کو من گھڑت خبروں سے گمراہ کیا جا سکتا ہے ‘ ترجمان انجینئر خالد محمود نے واضح کیا کہ پارٹی چےئر مین عمران خان سے مشاورت کے بعد پی ٹی آئی ملاکنڈ ریجن کے صدر محمود خان نے اپر اور لوئر چترال کی تنظیمات کا اعلامیہ جار ی کیا ہے‘ ‘ اور اب پورے رے چترال میں یونین کونسلز کی سطح پرتنظیم سازی آخری مرحل میں ہیں ‘ اور ورکر عام انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہیں ایسے موقع پر بعض ناعاقبت اندیش اور سیاسی بصیرت سے محروم عناصر پی ٹی آئی ملاکنڈ ریجن کے صدر محمود خان سے منسوب من گھڑت خبرپھیلا کر پارٹی ورکروں کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کی ہے ‘ انہوں نے کہا کہ بعض لوگ کو اپنے ناموں کے ساتھ عہدے لگانے کی بیماری ہے لیکن پی ٹی آئی چترال کے ورکر ان بیماروں کو پہچان چکے ہیں بلکہ صوبائی اور مرکزی قیادت بھی ان سے آگاہ ہے ‘ پاکستان تحریک انصاف ضلع چترال کے ترجمان انجینئر خالد محمود نے خبردار کیا ہے کہ پارٹی ورکروں کو گمراہ کرنے اور من گھڑت خبریں پھیلانے والوں کے خلاف تادیبی کاروائی کی جائیگی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں