چترال(ڈیلی چترال نیوز)پانچ فروری کوچترال میں جماعت اسلامی اورملی مسلم لیگ کے زیرانتظام یوم یکجہتی کشمیرکی مناسب سے ریلی نکالی گئی جس کی صدارت امیرجماعت اسلامی ضلع چترال مولاناجمشیداحمدنے کی۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقریرین نے کہاکہ بانی مملکت خدادادپاکستان ،بابائے قوم محمدعلی جناح کے ارشادات کے مطابق کشمیرپاکستان کاشہ رگ ہے۔مگربدقسمتی سے حکمرانوں کی عدم توجہی اوربھارتی ناجائزقبضہ کی وجہ سے کشمیری مسلمان طویل عرصہ سے آزادی کے سورج کوتڑپ رہے ہیں تقسیم ہندکے فارمولے ،اقوام متحدہ کی قراردادروں ،جغرافیائی حالا ت اوردیگرکئی عوامل کشمیرکے پاکستان کاحصہ ہونے کی شہادت پیش کررہے ہیں۔بھارت محض طاقت کے زورپرقبضہ جمارکھاہے۔اورپاکستانی حکمرانوں کی بے حسی