چترال (نمائندہ ڈیلی چترال نیوز) چترال پریس کلب اور چترال کمیونٹی ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے مشترکہ پروگرام منعقد کیا جس سے مقرریں نے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ مسئلہ کشمیر کو حل کرنے اور کشمیرکو ہندؤں کی غاصبانہ قبضے سے آزاد کرنے میں پوری قوم ایک صفحے پر ہے اورقوم کا بچہ بچہ اب مسئلہ کشمیر کی حساسیت سے آگاہ ہے ۔ معروف عالم دین مولانا اسرار الدین الہلال نے صدارت کی جبکہ سی سی ڈی این کے چیرمین سرتاج احمد خان، پریس کلب کے صدر ظہیرالدین ، بریگیڈیر (ریٹائرڈ ) خوش محمد خان ، رحمت غفور بیگ، عنایت اللہ اسیراور دوسروں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہزاروں کشمیریوں کی قربانی رنگ بہت جلد رنگ لائے گی جس کے نتیجے میں کشمیر بھارتی تسلط سے آزاد ہوگا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مولانا اسرارالدین الہلال نے کہاکہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمیں اپنے تمام وسائل کو بروئے کار لانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر مسلمان کے اندر جہاد کا جذبہ موجود ہے اور اس بات سے انڈیا خائف ہے ۔ بریگیڈیر (ریٹائرڈ ) خوش محمدخان نے کہاکہ 21صدی میں کشمیری مسلمانو ں کو محکوم رکھنا ایک دلخراش واقعہ ہے لیکن کشمیری جوانوں میں بھارت سے آزادی کے حصول کا