280

یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے دروش میں جلسہ

دروش(نمائندہ ) یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر دروش میں بھی ایک جلسہ منعقد کیا گیا۔ نیو بازار چوک دروش میں منعقد ہونیوالے جلسے کی قیادت قاری جمال عبدالناصر ، حاجی محمد شفاء، نائب ناظم خوش نواز وغیرہ نے کی۔یکجہتی جلسے میں دینی مدارس کے طلباء بھی شریک ہوئے۔شرکاء جلسہ نے ہاتھوں کی زنجیر بناکر اپنے یکجہتی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کشمیری عوام کے جدوجہد آزادی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاکستان کے عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ کشمیرکے مسئلے کو مزید موثر انداز میں مختلف عالمی فورمز میں اٹھایا جائے اور اقوام عالم کو قائل کیا جائے کہ کشمیرکے مسئلے کا وہاں کے عوام کے امنگوں کے مطابق حل تلاش کیا جائے۔ مقررین نے ہندوستانی افواج کے مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور جدوجہد آزادی کے مجاہدین کو شاندار خراج تحسین پیش کیاگیا۔ شرکاء نے پاکستان زندہ با، پاک فوج زندہ باد، کشمیری عوام و مجاہدین زندہ باد اور ہندوستان مردہ باد کے نعرے لگائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں