442

انڈر 23گیمز کے انعقاد کا مقصد اُن کھلاڑیوں کو مقع فراہم کرنا ہے جن ٹیلنٹ موجود ہے /اسسٹنٹ کمشنر چترال ساجدنواز

چترال ( نمائندہ ڈیلی چترال ) اسسٹنٹ کمشنر چترال ساجد نواز نے کہا ہے ۔ کہ چترال کے نوجوانوں میں کھیلوں کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے ۔ اگر ان نوجوانوں کی صحیح معنوں میں سرپرستی کی گئی ۔ تو یہ بیرون ملک تک پاکستان کا نام روشن کریں گے ۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے پیر کے روز انڈر 23گیمز خیبر پختونخوا کے افتتاح کے موقع پر گورنمنٹ سینٹینیل ماڈل ہائی سکول چترال میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جس میں پرنسپل کمال الدین ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر چترال عبدالرحمت ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر آر ڈی ڈی انجینئر فہیم جلال موجود تھے ۔ انہوں نے کہا ،کہ ہمیں شفافیت کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے ۔ اور کھلاڑیوں کا چناؤ صرف اور صرف میرٹ کی بنیاد پر ہونا چاہیے ۔ تاکہ قابل کھلاڑیوں کا حق ضائع نہ ہونے پائے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ کھلاڑیوں میں اگر دلچسپی برقرار رہی ۔ تو کھیل بھی ہوتے رہیں گے ۔ اور چترال میں سپورٹ گراؤنڈ بھی تعمیر ہوتے رہیں گے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چترال ایسی جگہ ہے ۔ جہاں پولو سمیت تمام کھیلوں کے کھلاڑی موجود ہیں ۔ ڈی سی چترال تعاون کرنے والے آفیسر ہیں ۔ اس لئے کھلاڑیوں اور متعلقہ منتظمین کو یہ توقع رکھنی چایئے ۔ کہ اس سلسلے میں اُن کا بھر پور تعاون ساتھ رہے گا ۔ انہوں نے مستوج سے آنے والے نوجوان کھلاڑیوں کو داد دی اور کہا ۔ کہ آیندہ دور دراز کے کھلاڑیوں کیلئے انتظامات کئے جائیں گے ۔ قابل ازین چیرمین چترال سپورٹس ایسوی ایشن حسین احمد نے کہا ۔ کہ انڈر 23گیمز کے انعقاد کا مقصد اُن کھلاڑیوں کو مقع فراہم کرنا ہے ۔ جن ٹیلنٹ موجود ہے ۔ لیکن اُن کو مواقع نہیں مل رہے ۔ اس ٹرائل سے باصلاحیت کھلاڑیوں کو آگے جانے میں مدد ملے گی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چترال کے تین کھلاڑی قومی ٹیموں میں شامل ہیں ۔ جو کہ علاقے کیلئے بہت بڑا اعزاز ہے ۔ واضح رہے ۔ انڈر 23گیمز میں والی بال ، نیٹ بال ، بیڈ منٹن ، اتھلیٹکس ، باسکٹ بال ، ہاکی ، کرکٹ ، بیس بال ، سکواش ، جوڈو ، رسہ کشی وغیرہ شامل ہیں

۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں