237

خوش آمدیدمیاں نوازشریف ۔۔۔۔۔عنایت اللہ اسیر

کیا ہی خوب ہوتا اگر میاں نوازشریف اپنے گذشتہ دورہ چترال کے موقع پر اعلان کردہ وعدہ وعید کے منصوبوں کے متعلق کجھ معلومات لیکر تشریف لاتے یاد دھانی کے طور پر چند وعدے پیش خدمت ہیں۔

1″ چترال کے ضلعی حکومت کے لیے اعلان کردہ 20000000 بیس کروڑ روپیے جو ابھی تک مرکز سے ریلیز نہیں ہوے.
2″ پچاس بستروں پر مشتمل ہسپتال.
3″ چترال یونیورسٹی .
چترال کے باشندے اپنے مہمانوازی کے روایات کو بر قرار رکھتے ھوے میاں نواز شریف کا شاندار جاندار اورفقیدالمسال استقبال کریں گے.ہم احسان فراموش نہیں اور ہم اج تک شھید ذولفقارعلی بٹھو کے نام پر 45 سال سے ووٹ دے رہے ہیں ہم نے جنرل پرویز مشرف کو ووٹ ایسے وقت میں دے کر کامیاب کیا جب پاکستان کی عدالتیں,انتظامیہ آرمی اور حکمران سب اس کے مخالف تھے میاں نوزشریف کو ہم بھی مظلوم اور اس عدالتی فیصلے کو بے وقت اور بے انصافی پر مبنی سمجھتے ہیں اور جس سرعت سے حکم ضادر کیا گیا وہ اپنے مسال اپ ہے .چترال کے عوام الناس لواری ٹنل کی تعمیر ,گولین گول پراجیکٹ کی تکمیل اور پورے ضلع چترال کو بجلی کی فراہمی ,سڑکوں کی تعمیر کے اربوں کے زیر تعمیر میگا پراجیکٹس ,گیس پلانٹس کی تنصیب ان تمام عملی کاموں کو چترال کی تعمیر سے تعبیر کرتے ہیں اور مشکلات میں گیرے ہوے اپنے محسن کا شاندار استقبال تمام سیاسی تعلقات سے بالا تر ہوکر کرنے کے منتظر ھیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں