324

چترال کے فرزند رضیت با اللہ ہدیتہ الھادی پاکستان کے صدر مقرر

سعودی عرب(جہانزیب سے) سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں ہدیتہ الھادی پاکستان کا اجلاس منعقد ہوا ۔ جس کی صدارت رہبر ہدیتہ الھادی پاکستان سید پیر ہارون علی گیلانی نے کی۔ اجلاس میں غیر سیاسی جماعت ہدیتہ الھادی کے سرکردہ رہنماؤں نے شرکت کیں اور اصولی طور پر رضیت با اللہ کوہدیتہ الھادی پاکستان کا صدر مقرر کیا گیا۔ یادرہے کہ ہدیتہ الھادی پاکستان میں بین الا قوامی سازشوں جن میں فرقہ واریت ،شدت پسندی ، لسانیت اور حقوق کی آڑ میں پاکستان کے خلاف ہونے والے سازشوں کے خلاف پچھلے تین سالوں سے بھر پور مہم چلا رہی ہے۔ جس سے قومی سطح پر بہت زیادہ پزیرائی مل رہی ہے۔
ضلع چترال دروش سے تعلق رکھنے والے رضیت بااللہ پہلے چترال کے فرزند ہے جو کہ قومی سطح پر کسی جماعت کا سربراہ مقرر کیا گیا۔ رضیت با اللہ کے حوالے سے کہا جاتا ہے کہ وہ با کردار ،مخلص اور دیانت دار شخصیت کے مالک ہے۔ تنظیمی خدمات کے علاوہ سیاسی خاندان سے وابسطہ ہونے کی وجہ رضیت با اللہ کا چترال میں سیاسی خدمات بھی قابل تحسین ہیں۔اپ کے والد محترم خورشید علی خان ضلع چترال کے پہلے ڈسٹرکٹ کونسل کے چیرمین اور مجلس شوری ٰ کے ممبر ( ممبر صوبائی اسمبلی /قومی اسمبلی ) بھی رہ چکے ہیں۔ جنر ل ضیا ء الحق اور اس دور کے ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے قریبی سمجھے جاتے تھے۔جبکہ آپ کے خاندان سے نانہال میں مرحوم قاضی نظام آف ایون جو کہ تحریک آزادی کے بڑے سپاہی سمجھے جاتے ہیں۔
چترال کے مختلف طبقہ و فکر کے لوگوں کا کہنا ہے کہ رضیت با اللہ پاکستان کے ایک غیر سیاسی جماعت کا صدر مقرر ہونا چترالی عوام کیلئے قابل فخر بات ہے اور ہمیں اُمید ہے کہ رضیت با اللہ اسلام کی سر بلندی اور عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں