312

اپر چترال کے عوام کاگولین گول بجلی سے چترال اور اپر چترال کو بجلی کی فراہمی پر ایم این اے شہزادہ افتخارالدین کو خراج تحسین

چترال( جمشیداحمد) چترال اور اپر چترال کے عوام نے گولین گول بجلی سے چترال اور اپر چترال کو بجلی فراہم کر نے کے سلسلے میں ایم این اے شہزادہ افتخار الدین کی ذاتی کوششوں کی بے حد تعریف کر تے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ ان کی انتھک کوشیوں اور جدوجہدسے دروش چترال اور اپر چترال کے مختلف علاقے ریشن ، زیت ،کوراغ، چرون ، بونی اور موڑکھو سائیڈ میں لون گہکیر ،کوشٹ ایک طاقتور بجلی سے جگمارہاہے اس کے علاوہ موردیر، موژگول اور وریجون کے علاقوں کو بجلی کی ترسیل شروع ہوئی ہے لیکن پرانے ناقص لائنوں کی وجہ سے لائین ٹرپ کر رہا ہے اور ان لائنوں پر بھی کام جاری ہے اوردو دن کے اندر ان علاقوں میں بھی بجلی پہنچایا جائے گا۔ اس کے علاوہ شہزادہ افتخارالدین کی کوشیوں سے علاقہ موڑکھو کے مختلف علاقوں کوشٹ ، کوشٹ سندراغ ،مور دیر، موژگول، وریجون بالا ، وریجون پائین، بہراندور،سہت پائین، دراسن، سیر، کشم پائین کشم بالا اور بیار میں چرون کو سولر نظام کے تحت دریا سے پانی نکال کر سیراب کیا جائے گا اس سلسلے میں سولر انجینئر اورمتعلقہ حکام ان علاقوں کی سروے کر رہے ہیں۔ جس سے اس علاقے کی ابپاشی کا مسئلہ بھی حل ہو گا جس پر کروڑوں روپے خرچ ہونگے اس کے علاوہ اپر چترال کے مختلف یوسز میں کئی اور ترقیاتی منصوبے لنچ ہونگے جو کہ اس علاقے کی تعمیر وترقی میں مدد گار ثابت ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں