366

نائب ناظم وی سی پرواک کااپر چترال کو بجلی کی فراہمی پرکمانڈنٹ چترال سکاوٹس،ایم این اے،تینوں ایم پی ایز،ضلع ناظم،ڈی سی چترال کا شکریہ

مستوج (نمائندہ  ) گزشتہ 32مہینوں سے تاریکی میں ڈوبے ہوئے ریشن پاور ہاوس کے 21ہزار صارفین کو بجلی کی فراہمی ممکن بنانے میں ایم این اے چترال افتخار الدین،ایم پی سید سردار حسین،سلیم خان،بی بی فوزیہ،ضلع ناظم حاجی مغفر ت شاہ،ڈپٹی کمشنرچترال ارشاد سدھیر،کمانڈنٹ چترال سکاوٹس، محکمہ پیڈو ،واپڈااورصوبائی ووفاقی حکومتوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نےعلاقہ کے مسائل کو مدنظررکھتے ہوئےگولین گول پاور ہاوس سے بجلی کی فراہمی کو ممکن بنایا،ان خیالات کا اظہار نائب ناظم ویلج کونسل پرواک عیدعلی نے
اپنے ایک بیان میں کیا ان کا کہنا تھا کہ ریشن پاور ہاوس صارفین کو بجلی کی فراہمی کے لئے گرانقدر کوششوں کے لئے تحریک حقوق عوام کاکردار بھی خراج تحسین کے مستحق ہے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ جن جن علاقوں میں پیڈو کے کھمبے گرچکے ہیں ان کی جلد ازجلد مرمت وبحالی کو یقینی بنایا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں