273

مرکزی اور صوبائی حکومتوں کے درمیاں چپقلش کی وجہ سے اپر چترال کی بجلی کا مسئلہ حل نہیں ہو پارہا تھا؍عبداللہ جان

چترال ( نمائندہ ڈیلی چترال) تحریک حقوق عوام مستوج کے جنرل سیکرٹری عبداللہ جان نے اپر چترال کو گولین گول ہائیڈروپراجیکٹ سے بجلی کی فراہمی کے سلسلے میں جدوجہد کرتے ہوئے کامیاب لانگ مارچ کرنے پر مستوج سب ڈویژن کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ اپنے حقوق کے لئے جب بھی اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کیا جائے تو دنیا کی کوئی قوت کامیابی سے نہیں روک سکتی۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے اپر چترال کو بجلی کی فراہمی میں کردار اادا کرنے پر ڈی۔سی چترال ارشاد سودھر کا شکریہ ادا کیا جس نے اپنا وعدہ نبھاتے ہوئے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائی اور چترال سکاوٹس کے کمانڈنٹ کا بھی اپر چترال کے عوام احسان مند رہیں گے جس نے مسئلے کو حل کرنے میں کردار ادا کیا ۔ انہوں نے کہاکہ چترال کی سیاسی قیادت نے بھی اپنا حق ادا کیا لیکن مرکزی اور صوبائی حکومتوں کے درمیاں چپقلش کی وجہ سے اپر چترال کی بجلی کا مسئلہ حل نہیں ہو پارہا تھا ۔ انہوں نے ماضی کی مثال دیتے ہوئے کہاکہ ماضی میں جب سابق وزیر اعظم نواز شریف نے چترال آکر زرعی قرضہ جات کی معافی اور زلزلہ زدگان کی مالی معاونت کا اعلان کیا تھا لیکن صوبائی حکومت نے اس راہ میں روڑے اٹکائی اور یہ دونوں مسائل ابھی تک اٹکے ہوئے ہیں بالکل اسی طرح اپر چترال کو بجلی دینے کا وفاقی حکومت کا اعلان بھی اعلان کی حد تک رہ جاتا اگر اس میں ڈی۔ سی چترال کردار ادا نہ کرتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں