212

سینٹ انتخابات ٗ خیبر پختونخوا میں 34امیدواروں میں مقابلہ

پشاور۔خیبر پختونخواسے ایوان بالا کی گیارہ نشستوں کے لیے سیاسی جماعتوں کی طرف سے کل 34امیدوار سامنے آگئے ہیں جن کے کاغذات نامزدگی کامرحلہ گذشتہ روز مکمل ہوگیاہے سات جنرل نشستوں پر کل اٹھارہ ،ٹیکنوکریٹ پر چھ جبکہ خواتین نشستوں پر آٹھ امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے ہیں پی ٹی آئی کی طرف سے سب سے زیادہ یعنی گیارہ امیدوار سامنے آئے ہیں ن لیگ کے امیدواروں کی تعداد چھ ،جے یو آئی ف کی چار،پی پی پی کی تین ،اے این پی کی دو ،کیوڈبلیو پی کی دو ہے جبکہ چار آزاد امیدواروں نے بھی کاغذات جمع کرائے ہیں ۔

گذشتہ روز کیو ڈبلیو پی کے حاجی غفران ،انیسہ زیب ، ن لیگ کے پیر صابر شاہ ،قاسم شاہ،صوبیہ شاہد،رئیسہ داؤد نے کاغذات جمع کرائے جبکہ مولانا سمیع الحق نے جنرل اور علماء دونوں نشستوں سے کاغذات جمع کرائے جس کے بعدجنرل پر ایو ب آفریدی ،فدامحمد ،فیصل جاوید ،عبدالطیف یوسفزئی ،بہرہ مند ،سخی سلیم بٹ ،گل نصیب خان ،طلحہ محمود،مشتاق احمد ،کے نام سامنے آئے ہیں ٹیکٹوکریٹس پر لطیف یوسفزئی ،اعظم سواتی ڈاکٹرنثارخان جبکہ خواتین نشستوں پر مہر تاج روغانی نعیمہ کشور،روبینہ خالد ،شگفتہ ملک ،انیسہ زیب طاہرخیلی بھی میدان میں ہیں ۔

الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق امیدواروں کی فہرست 9 فروری کو آویزاں کی جائے گی جب کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 12 فروری تک جاری رہے گی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی مسترد یا منظور ہونے کے خلاف 15 فروری تک اپیلیں کی جاسکیں گی جس کے بعد 18 فروری کو امیدواروں کی فہرست آویزاں کی جائے گی اور 19 فروری کو امیدوار کے نام واپس لینے کی آخری تاریخ ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں