196

کمانڈت چترال ٹاسک فورس کا دورہ ارندو ،مستحق اور نادار افراد میں راشن پیکیجز تقسیم

چترال(نمائندہ ) کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل معین الدین نے گذشتہ روز دمیل نثار اور ارندو کا دورہ کیا۔دورے میں کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل معین الدین نے ارندو اور دومیل نثار میں علاقے کے مستحق اور غریب افراد میں راشن پیکیجز تقسیم کیے۔جس میں آٹا،گھی،دال اور چینی شامل تھے۔کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل معین الدین نے عمائدین علاقہ سے ملاقات بھی کی اوراُن کے مسائل سنےاُنہوں نے پاک آرمی اورچترال ٹاسک فورس کی طرف سے علاقے کے لئے اپنی ہر ممکن تعاون کی یقین دلایا اور مسائل کو حل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں