چترال (نمائندہ ڈیلی چترال )ملازمت سے سبکدوش ہونے والے ڈسٹرکٹ اکاونٹس افیسر افسر علی خان اور اسسٹنٹ ٹریژری افیسر نثار علی شاہ کو ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفس اور ٹریژری آفس کے افسران اور اہلکاروں کی طرف سے الوداعی پارٹی دی گئی جس میں مقرریں نے ان افسران کی خدمات کو شاندار قرار دیتے ہوئے کہاکہ ملازمت سے ان کی فراغت سے جو خلا پیدا ہوگا وہ مشکل سے پر ہوگا۔ چترال سکاوٹس کے افیسر ز میس میں منعقدہ اس تقریب میں نثار علی شاہ شریک نہ ہوسکے جبکہ افسر علی خان موجود تھے جس میں چترال سکاوٹس کے کمانڈنٹ کرنل معین الدین مہمان خصوصی اور سابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر نورالاسلام نے صدارت کی اور چترال سکاوٹس کے افسران میجر وہاب خان ، میجر توصیف انجم اور اکاونٹس افیسر آصف حسین خٹک اور ضلعی انتظامیہ کے اے ڈی سی منہاس الدین ، ڈسٹرکٹ افیسر فنانس حیات شاہ، سیٹلمنٹ افیسر سید مظہر علی شاہ، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر فیاض رومی، ایس ڈی او ایریگیشن علی ، میڈیکل افیسر ڈاکٹر ضیاء اللہ، پرنسپل حافظ نوراللہ، لائبریرین ٹی ایم اے سیف اللہ، پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج پروفیسر افضل الدین ، صدر چترال پریس کلب ظہیرالدین اور دوسرے موجود تھے ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اکاونٹس افیسر شکیل احمد نے سبکدوش ہونے والے ڈی اے او افسر علی خان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہاکہ ان کی طرف وسیع علم اور تجربہ کے بغیر ان کی کمی کو پورا نہیں کیاجاسکتا۔ انہوں نے اے ڈی سی منہاس الدین نے کہاکہ افسر علی خان کے ساتھ کام کرنے کی تجربے کو بیان کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ بلدیاتی الیکشن میں بطور ریٹرننگ افیسر انہوں نے جن انتظامی صلاحیتوں کا مظاہر ہ کیا ، وہ ان سے متاثر ہوئے اور محکمہ فوڈ میں ایک انکوائری میں بھی ان کے ساتھ کام کرتے ہوئے ان کی خداداد صلاحیتوں کا