242

سینیٹ انتخابات: خیبرپختونخوا سے جنرل نشستوں کے 15 امیدواروں کی جانچ پڑتا کا عمل مکمل

3 مارچ کو منعقد ہونے والے سینیٹ انتخابات کےلئے خیبرپختونخوا سے جنرل نشستوں کے 20 میں سے 15 اُمیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کرلی گئی ہے جبکہ مزید 5 اُمیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال آج (اتوار کے روز) اور کل (پیر کے روز) کی جائے گی۔

آج اتوار کے روز ٹیکنوکریٹ نشستوں کےلئے 6 امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتا بھی کی جائے گی جبکہ ہفتہ کے روز جن امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی گئی ان میں مشتاق احمد خان، عبد اللطیف یوسفزئی، پیر صابر شاہ، محمد ایوب آفریدی، خیال زمان، مولانا سمیع الحق، مسعود عباس خٹک، فیصل جاوید۔ مولانا گل نصیب خان، دلدار خان، طلحہ محمود، حاجی غفران، عبدالواسع اور علی افضل جدون شامل ہیں۔

اس کے علاوہ بہرہ مند، فیصل سخی بٹ، فدا محمد، ظفر اللہ خٹ ک اور علی خان کے کاغذات کی جانچ پڑتا کا کام آج اور کل (پیر کے روز) کیا جائے گا۔

آج اتوار کے روز 2 ٹیکنوکریٹ نشستوں کےلئے میدان میں آنے والے 6 ارکان کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتا کی جائے گی جن میں اعظم سواتی، عبداللطیف یوسفزئی، مولانا سمیع الحق، محمد یعقوب شیخ، دلاور خان اور نثار خان شامل ہیں۔

دو خواتین نشستوں کےلئے 8 امیدوار جن میں نعیمہ کشور خان، شگفتہ ملک، ڈاکٹر مہر تاج روغانی، نورین فاروق خان، روبینہ خالد، رئیسہ داؤد، ثوبیہ شاہد اور انیسہ زیب طاہر خیلی شامل ہیں۔

ادھر ذرائع کے مطابق جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہونے اور الیکشن کمیشن کے فیسیلیٹیشن سنٹر سے امیدواروں کی جانچ پڑتال کے بعد اور دیگر اداروں کی رپورٹس ملنے کے بعد ان کی ابتدائی فہرست جاری کی جائے گی، کاغذات نامزدگی کے منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 15 فروری تک جمع کرائی جاسکیں گی جن پر 17 فروری تک فیصلہ کیا جائے گا جبکہ 18 فروری کو امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست جاری کی جائے گی، کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 19 فروری ہے جبکہ پولنگ 3 مارچ کو صبح 9 سے سہ پہر 4 بجے تک خیبرپختونخوا اسمبلی کی عمارت میں ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں