236

پیپلز پارٹی کے سابق صدر یو سی ارندو زید اللہ وردگ کی ساتھیوں سمیت پی ایم ایل این میں شمولیت

دروش ( جہانزیب سے ) پاکستا ن پیپلز پارٹی ارندوکے سابق یوسی صدرزید اللہ وردگ نے پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولت اختیار کرلی۔ اس سلسلے میں ایک تقریب پاکستان پیپلز پارٹی یو سی ارندو کے سابق صدر زید اللہ کے رہائش گاہ لنگور بٹ بالا میں منعقد ہوئی جہاں پر ایم این اے شہزادہ افتخار الدین اور ممبر ڈسٹرکٹ کونسل شہزادہ خالد پرویز بھی موجودتھے۔
پچھلے کچھ مہینوں سے تنظیمی امور پر زید اللہ کا پارٹی قیادت سے جائز اختلافات چلے آرہے تھے۔ جس کا اظہار متعدد موقعوں پر وہ کر چکے تھے۔ تاہم پارٹی قیادت کی طرف سے ان کے خدشات کو دور کرنے کیلئے کوئی ٹھوس عملی اقدام کے بجائے طفل تسلیوں سے کام لیا جا رہا تھا۔ گزشتہ ہفتے زید اللہ کا ایک وفد کے ہمرا ہ پشاور میں ایم پی اے سلیم خان سے متنازعہ امور پر ملاقات ہوئی تھی ۔ تاہم ملاقات بے نتیجہ رہے ۔ضلعی صدر سلیم خان کے علاوہ دوسرے قائدین نے بھی اس اختلاف کے خاتمے میں کوئی کردار ادا نہ کیا۔ بلاخر زید اللہ پارٹی کو خیر آباد کہ گئے۔ باضابطہ شمولیت کا اعلان نواز شریف کی دورہ چترال کے موقع پر کریں گے۔زید اللہ کا پیپلز پارٹی سے سیاسی رفاقت کا ٹوٹنا یقیناًپیپلز پارٹی کیلئے بہت بڑا دچھکا ہے۔ موصوف اپنے وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ارندو میں پارٹی کی ترویج کیلئے شابانہ روز کام کر تے تھے۔ نتیجے کے طور پر ہمیشہ انتخابات میں وہاں سے پیپلز پارٹی کو پزیرائی ملی ہے۔ گذشتہ بلدیاتی الیکشن میں تحصیل کونسل کے سیٹ پر موصوف 16 سو سے اوپر ووٹ حاصل لیے تھے۔
جب ہم نے اس حوالے سے پیپلز پارٹی دروش کے قائدین سے رابطہ کیا تو ان کاماننا تھا کہ یقیناًزید اللہ کا پارٹی کا ساتھ چھوڑنا پارٹی کیلئے بہت نقصان دہ ہے۔ اکمل بھٹو سابق انفارمیشن سیکرٹری نے ضلعی قیادت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اس فیصلے کو ان کی نا اہلی قرار دیا ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ زید اللہ جیسے جیالے کا پارٹی سے جانا پارٹی کیلئے یقیناًبہت بڑا دچھکہ ہے۔ تاہم موصوف نے جتنا وقت پارٹی میں گزارا ہمیشہ پارٹی اور بھٹو کاز کے ساتھ وفا دار رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں