چترال (ڈیلی چترال نیوز) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال منہاس الدین نے وویمن اینڈچلڈرن ہسپتال چترال میں ایک بچی کو پولیوڈراپ پلاکر چترال میں پولیومہم کا آغاز کردیا جو کہ تین روز تک جاری رہے گا۔ اس سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں علاقے کی پسماندگی کے باوجود چترال ضلعے کو پولیو سے پاک رکھنے میں محکمہ صحت کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ہر ممکن تعاون کیا جائے گاتاکہ اس خوفناک مرض سے نئی نسل کو بچایا جاسکے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اس راہ میں وسائل کی کمی کو آڑے آنے نہیں دیا جائے گا جس کے لئے ڈسٹرکٹ ایڈ منسٹریشن کوئی کسر نہیں اٹھائے گی۔ انہوں نے کہاکہ پولیو کے قطروں کی اہمیت وافادیت سے آگاہی مہم کے ذریعے پولیوکے خاتمے میں مددمل سکتی ہے پولیو ایک موزی مرض ہے پولیو کاخاتمہ ہمارے معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری ہے صحت کے شعبہ میں دور حاضر کا سب سے بڑا چیلنج ہے انسداد پولیو مہم کی خود نگرانی کرونگا ہم پولیوکے خاتمہ کے لیے پر عزم ہیں پولیو کا خاتمہ ہمارے لیے بڑا چیلنج اور زندگی و موت کا مسئلہ ہے اپنی نئی نسل کو اس موزی مرض سے بچانے کے لیے آخری حد تک جائیں گے متعلقہ حکام پانچ سال تک عمر کے ہر بچے کو پولیو ویکسین کے قطرے پلواناہرصورت یقینی بنائیں تمام سرکاری محکمے اس سلسلہ میں ہرقسم کا تعاون فراہم کرنے کے پابند ہیں جو محکمہ یا سرکاری اہلکار اپنے فرائض میں کوتاہی برتے گا اس کے خلاف تحت ضابطہ کارروائی ہوگی تمام والدین اپنے بچوں کو معذوری سے بچانے کے لیے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں شہری 12 فروری تا 15 فروری 4 روزہ پولیومہم کوکامیاب بنانے میں اپناکرداراداکریں۔ای پی آئی کے کوارڈینٹر ڈاکٹر فیاض رومی نے بتایا کہ پانچ