261

اسلام آباد مقیم معروف چترالی عالم دین مفتی نورخان جمعیت علماء اسلام راولپنڈی/ اسلام آباد اور ٹیکسلا ریجن کے امیر مقرر

اسلام آباد/اسلام آباد میں مقیم معروف چترالی عالم دین مفتی نورخان کو متفقہ طور پر جمعیت علماءاسلام اسلام آباد/ راولپنڈی اور ٹیکسلا ریجن کیلیے امیر مقرر کیا گیا ہے، تینوں اضلاع کے علماء نے طویل مشاورت کے بعد بلا مقابلہ مفتی نور خان کو امیر مقرر کیا، یہ کسی بھی عالم دین کیلیے فخر کی بات ہے۔ تاہم ایک چترالی عالم دین کیلیے اسلام آباد / راولپنڈی جیسے اہم اضلاع کا امیر بلا مقابلہ مقرر ہونا بہت بڑے اعزاز کی بات ہے۔ یاد رہے مفتی نورخان کا تعلق برنس چترال سے ہے، موصوف بنوری ٹاؤن کراچی کے فارغ التحصیل ہیں اور گزشتہ سات سالوں سے اسلام آباد میں مقیم ہیں، اور بطور مدرس خدمات انجام دینے کے ساتھ جمعیت علمائے اسلام کی خدمت بھی انجام دے رہے ہیں۔ اور انہی خدمات کے سلسلے میں انھیں امیر مقرر کیا گیا ہے۔ مفتی نور خان نے پریس ریلیز کے زریعے ان تمام  علماء اور کارکنان جماعت کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان پہ اعتماد کا اظہار کیا ۔ مفتی نورخان نے کہا کہ یہ اللہ تعالیٰ کی مہربانی اورعلماء کی محبت ہے کہ مجھے علماء کے جماعت کی خدمت کا موقع دیا گیا ہے۔اس فیصلے سے میرے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ اور انشاء اللہ میں علماء اور کارکنان جمعیت کے اعتماد پہ پورااترنے کی کوشش کرونگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں