چترال ( محکم الدین ایونی) تحریک انصاف اپر چترال نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک اور ریجنل پریزیڈنٹ ملاکنڈ ڈویژن محمود خان کی ہدایات اور فیصلے کے مطابق پیر 12فروری کے روز ایک غیر معمولی اجلاس زیر صدارت محمد رسول خان اوی بونی کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد کیا ۔ جس میں اپر چترال کے تمام علاقوں سے بڑی تعداد میں تحریک انصاف کے کارکنان نے شرکت کی ۔ اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان کے وژن اور مشن کو گھر گھر پہنچانے اور اُن کے ہاتھ مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ۔ اور اس مقصد کے پیش نظر ورکرز کی طرف سے طویل بحث ومباحثے کے بعد متفقہ طور پر اپر چترال کے لئے عہدہ داروں کا چناؤ عمل میں لایا گیا ۔ جس کے تحت رحمت غازی کو تحریک انصاف اپر چترال کیلئے صدر اور ایڈوکیٹ غلام مصطفے کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا ۔ اسی طرح محمد رسول تحصیل مستوج کے صدراور سلطان فراز جنرل سیکرٹری ، حبیب سرور صدر موڑ کہو اور شیر فراز جنرل سیکرٹری قرار پائے ۔ قبل ازین کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سردار حکیم ، رحمت غازی اور شہزادہ