353

ایم پی اے سید سردار حسین شاہ کا چترال شہر اور بونی میں (ایس وی ٹی آئی ) کے بارے میں پیش کردہ سوال ہاؤس کے قائمہ کمیٹی برائے فنی تعلیم کے حوالے

چترال ( نمائندہ  ) چترال سے صوبائی اسمبلی کے رکن سید سردار حسین شاہ کا چترال شہر اور بونی میں شاہین ووکیشنل ٹریننگ اداروں (ایس وی ٹی آئی ) کے بارے میں پیش کردہ سوال کو پیر کے دن اُ س وقت ہاؤس کے قائمہ کمیٹی برائے فنی تعلیم کے حوالے کی گئی جب محکمہ فنی تعلیم کی طرف سے فراہم کردہ جواب سے انہوں نے عدم اطمینان کا اظہار کردیا۔ صوبائی اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر ڈاکٹر مہرتاج روغانی کے زیر صدارت اجلاس کے وقفہ سوالات میں جب وزیر قانون نے سید سردار حسین کے سوال کا جواب پڑھ کرسنایا توانہوں نے جوا ب غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہاکہ ان دونوں اداروں میں تربیت حاصل کرنے والی خواتین سے بھاری فیس وصول کی جارہی ہیں جوکہ ان کی قوت برداشت سے باہر ہے اور کئی خواتین اور بچیاں محض فیس ادا نہ کرسکنے کی وجہ سے ووکیشنل تعلیم سے محرو م ہیں ۔ انہوں نے جب اپنے سوال پر زور دیا تو ڈپٹی اسپیکر نے سوال کو ہاؤ س کے متعلقہ کمیٹی کے سپرد کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں