227

ریحام خان کی جانب سے لودہراں ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کی شکست عبرتناک قرار

حریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی سابقہ احلیہ ریحام خان نے لودہراں کے حلقے این اے 154 کے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی شکست کو عبرتناک قرار دے دیا ہے۔

ریحام خان نے کہا کہ پہلی بار کوئی پارٹی اقتدار میں آنے سے پہلے مقبولیت کھورہی ہے انہوں نے کہا کہ مجھے تحریک انصاف کے نظریاتی اورحامی کارکنان پر ترس آرہا ہے۔

جب وہ بوکھلاجاتے ہیں تو مجھ جیسے لوگوں پر حملہ کرتے ہیں یہ مریم نوازاورنوازشریف کوسازش کی وجہ سمجھتے ہیں یا خودانخواستہ ریحام خان کی صلاح تھی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کوبہانہ بازی ختم کرنے ہوگی آپ نے موروثی سیاست کو جگہ دی تھی آپ نے بتادیا ہے کہ ساری پارٹیوں سے کچرا پی ٹی آئی میں لائیں گے،پی ٹی آئی اسٹیٹس کوپرحملہ کررہی تھیلیکن خود ہی اس کی سستی کاپی بن کر ابھری

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں تین دھڑے کھل کر سامنے آگئے اور ثابت ہو گیا ہے کہ پیسے سے قیادت خرید کرسکتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں