264

بلین ٹری منصوبے کیخلاف خیبرپختونخوا اسمبلی میں قرارداد جمع

بلین ٹری منصوبے سونامی پروگرام کے خلاف خیبرپختونخوا اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرار داد جمع کرادی گئی۔

قراردار رکن صوبائی اسمبلی ضیا اللہ آفریدی نے جمع کرائی ،جس کے مطابق عمران خان اور صوبائی حکومت 1ارب 18کروڑ پودے لگانے کا دعویٰ کیا ،لیکن محض 24کروڑ پودے لگائے گئے ۔

رکن صوبائی اسمبلی نےقرارداد میں کہا کہ بلین ٹری سونامی منصوبے میں گڑبڑ اور منصوبے میں سوا 6ارب کی نقد ادائیگی کا معاملہ نیب کو بھجوایا جائے ۔قرارداد میں ضیا اللہ آفریدی نے مطالبہ کیا کہ بلین ٹری میگا اسکینڈل میں ملوث افراد کو سزادی جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں