282

سینیٹ انتخابات میں JUI خیبرپختونخواکے صدر مولانا نصیب گل کی بطورامیدوار اہلیت کو الیکشن ٹربیونل میں چیلنج

پشاور۔3مارچ کوہونے والے سینیٹ انتخابات میں جمعیت علمائے اسلام ف خیبرپختونخواکے صدر مولانا نصیب گل کی بطورامیدوار اہلیت کو الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کر دیاگیاہے ناصراحمدخان کی جانب سے پشاور ہائی کورٹ میں قائم الیکشن ٹربیونل میں دائر انتخابی عذرداری میں موقف اختیارکیاگیاہے کہ مولاناگل نصیب خان کو سینٹ کی جنرل نشست کے لئے جے یوآئی ف نے ٹکٹ دیااورصوبائی الیکشن کمشنر جو ریٹرننگ افسربھی ہے نے بغیرجانچ پڑتال کے ان کے کاغذات نامزدگی منظورکئے ہیں کیونکہ جس وقت کاغذات نامزدگی داخل کئے جارہے تھے ۔

مولانا گل نصیب عمرہ کے لئے سعودی عرب گئے تھے اورجوشہری بیرون ملک ہواوروہ مختیارنامہ بھجوائے تووہ اس ملک کے سفارتخانے سے تصدیق شدہ ہوتاہم مولانا گل نصیب کی جگہ کسی دوسرے شخص نے دستخط کرکے اس کے کاغذات نامزدگی داخل کئے ہیں جو جعلسازی کے زمرے میں آتے ہیں جبکہ مولاناگل نصیب نے سرکاری فنڈزکاغلط استعمال کیاہے ۔

کیونکہ جب وہ سینیٹرتھے تو انہوں نے اپناتمام فنڈاپنے بھائی زرنصیب ٹھیکیدارکے ذریعے خرچ کیاہے اوردرخواست گذار کے جعلی سٹامپ پیپراور بنک گارنٹی بنائے ہیں اوراس میں دیگرعملہ بھی ملوث ہے جبکہ مذکورہ کیس نیب میں زیرسماعت ہے اور زرنصیب کے خلاف نیب میں ریفرنس بھی دائرہے اور مولانا گل نصیب آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتا لہذااس کے کاغذات نامزدگی خارج کرکے سیننٹ کے انتخابات کیلئے نااہل قراردیاجائے پشاورہائی کورٹ کے جسٹس کی سربراہی میں قائم الیکشن ٹربیونل انتخابی عذرداری کی سماعت کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں