375

اہل سنت والجماعت چترال لاہور یونٹ کے زیر اہتمام جا مع مسجد شاد مان میں عظیم الشان مقابلہ حمد و نعت کا انعقاد

لاہور (نمائندہ  )اہل سنت والجماعت چترال لاہور یونٹ کے زیر اہتمام جا مع مسجد شاد مان میں عظیم الشان مقابلہ حمد و نعت و سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔چترال سے تعلق رکھنے والے دینی مدارس سکول و کالج کے طلباء اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں کی تعداد میں افراد نے شرکت کی ۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی اہل سنت والجماعت لاہور یونٹ کے صدر مولانا ہدایت اللہ کی زیر نگرانی یہ عظیم الشان پروگرام منعقد ہوا ۔مولانا ہدایت اللہ اورچترال کے ممتاز عالم دین مولانا سعید الرحمن کی کوششوں سے لاہور میں رہنے والے چترالی طلباء کے اعزاز میں وقتا فوقتااس قسم کے محافل منعقد ہوتے رہتے ہیں جس میں نامور علمائے کرام شرکت کرکے سامعین کو نبی آخر الزمان ﷺ کی تعلیمات پر مکمل عمل پیرا ہونے کا درس دیتے ہیں یہ پروگرام اپنی نوعیت کا منفرد پروگرام ہو تا ہے جس میں قرعہ اندازی کے زریعے سامعین کیلئے بھی لیپ ٹاپ موبائل فون اور دیگر انعامات دیئے جاتے ہیں اس سال بھی قرعہ اندازی کا اہتمام کیا گیا ۔پروگرام کا با قاعدہ آغازعشاء کی نماز کے فورا بعد کیا گیا ۔پہلی نشست میں اسٹیچ کے فرائض معروف عالم دین اہل سنت والجماعت چترال لاہور یونٹ کے رہنما ، شعلہ بیان مقرر مولانا قاری سعید الرحمن نے انجام دی ۔تقریری مقابلہ میں چترال سے تعلق رکھنے والے بیس سے زیادہ طلباء نے شرکت کی ۔ججمنٹ کے فرائض مولانا سعید الرحمن ثاقب ؔ اور مولانا اشفاق احمد نے انجام دی ۔اہل سنت والجماعت چترال لاہور یونٹ کے زیر اہتمام جا مع مسجد شاد مان میں عظیم الشان مقابلہ حمد و نعت کے دوسری نشست میں نقابت کے فرائض چترال کے معروف قاری پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ تحفیظ القران کے استاد قاری اسعد زمان نے انجام دی۔دوسرے سیشن کا آغاز بھی باقاعدہ تلاوت کلام پاک سے کیا گیا چترال کے نامور قاری جامع مسجد منصورہ کے امام قاری وقار احمد چترالی نے تلاوت کلام پاک پیش کرکےسامعین کے دلوں کو گرمایا۔ پروگرام میں نوائے چترال گروپ کے چیف ایگزیکٹو حافظ نصیر اللہ منصور، سیکرٹری نوائے چترال گروپ حافظ اسد اللہ حیدر ایڈوکیٹ ،اہل سنت والجماعت چترال کے رہنما اور پی کے 90 کے نامزد امید وار مولانا مفتی فرید اللہ ،اہل سنت والجماعت چترال کے صدر حافظ خوش ولی خان ولیؔ ،صدائے حق پشاور کے چیف ایڈیٹر مولانا شمس النبی معاویہ، مفتی حسن الدین چترالی ،صوبائی ایوارڈ یافتہ نعت خوان حذیفہ اختر،مولانا سعید الرحمن ثاقب ،مولانا سمیع اللہ ،خطیب جامع مسجد شادمان مولانا سید حکیم ،اہل سنت والجماعت لاہور کے سرپرست مولانا ضیاء الاسلام ،مولانا قاری عبید اللہ ،چترال کے معروف قاری قاری وقار احمد چترالی اور قاری رحیم الدین نے خصوصی طور پر شرکت کی ،مقررین میں مولانا سید حکیم ،مولانا خوش ولی خان ولی ،مولانا شمس النبی معاویہ ،مولانا مفتی فرید اللہ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔پروگرام میں حاضرین کے لئے عشائیہ کا بھی اہتمام کیا گیا تھاپروگرام رات گئے تک جاری رہی ۔محفل کے اخر میں مقابلہ جیتنے والے خوش نصیبوں میںانعامات بھی تقسیم کئے گئے پروگرام کے اخیر میں اہل سنت والجماعت لاہور یونٹ کے صدر مولانا ہدایت اللہ نے کلمات تشکر پیش کرکے تمام حاضرین اور مہمانوں کا شکریہ ادا گئے اسی طرح سنتوں سے بھر ا یہ پروگرام اختتام کو پہنچا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں