201

حفیظ الرحمان نے اپنے اقتدار کی خاطر آئینی حقوق کا سودا کیا۔صوبائی حکومت گلگت بلتستان کی قومی مجرم بن چکی ہے،سعدیہ دانش

اسلام آباد /پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی سکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ حفیظ الرحمان نے اپنے اقتدار کی خاطر آئینی حقوق کا سودا کیا۔صوبائی حکومت گلگت بلتستان کی قومی مجرم بن چکی ہے۔ذاتی مفادات کی خاطر گلگت بلتستان کے عوام کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا۔پیپلز پارٹی کا آئینی حقوق کے معاملے پر تمام جماعتوں کو یکجا کرنا بہت بڑی کامیابی یے۔گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی بار اس اہم ترین معاملے پر وفاق کو مشترکہ موقف دینے کا کریڈٹ پیپلز پارٹی کی قیادت کو جاتا ہے ۔نواز لیگ کی وفاقی اور صوبائی حکومت نے آئینی حیثیت کے معاملے کو مزید الجھا کر گھٹن پیدا کی اور عوام کی مایوسیوں میں اضافہ کردیا تھا ایسے میں اسلام آباد سیمینار تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوا ہے۔ نواز لیگ کے آئینی اصلاحات کے نام پر ٹوپی ڈرامے اور پیپلز پارٹی کی سابقہ آئینی اصلاحات اور اسلام آباد سیمینار نے منافقت اور مفادات کی سیاست اور عوامی خدمت کی سیاست کے درمیان واضح لیکر کھینچ دی ہے ۔اب گلگت بلتستان کے عوام نااہل لوگوں کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔بلکہ ووٹ کی طاقت سے ایسے سیاسی نوسربازوں کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے بلیک لسٹ کر دینگے ۔چند منصوبوں پر تختیاں لگا کر اکڑنے والوں کو جھکڑنے کا وقت قریب آیا ہے۔آنے والے انتخابات میں کاغذی شیر ایک دم ڈھیر ہو جائیں گے ۔وزیر اعلیٰ اپنے آپ کو وائسرائے سمجھنے لگے ہیں ۔میڈیا میں گلگت بلتستان کی ترقی و خوشحالی کا راگ الاپنے والے اپنی خوشحالی کے لئے کرپشن میں مگن ہیں ۔صوبائی حکومت عوامی مسائل کو بالائے طاق رکھ کر مراعات حاصل کرنے کی تگ و دو کر رہی ہے ۔وزراء عوامی مسائل اجاگر کرنے کے بجائے ڈھٹائی سے وزیر اعلیٰ کا دفاع کر رہے ہیں انکے طرز عمل سے لگتا ہے کہ وہ عوامی نمائندے نہیں بلکہ حکومتی ملازم ہیں ۔ مستند نااہل لوگ دوسروں کو بدعنوانی کے سرٹیفیکٹ دے رہے ہیں۔صوبائی حکومت بدعنوانی کے بے تاج بادشاہ نواز شریف کی رعایا بن چکی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں