215

جمعیت طلبا اسلام ضلع چترال کے زیر اہتمام ٹاون ہال چترال میں یوتھ کنونشن منعقد

چترال(نمائندہ  )جمعیت طلبا اسلام ضلع چترال کے زیر اہتمام ٹاون ہال چترال میں یوتھ کنونشن منعقد ہوا ۔کنونشن 28فروری کو پشاور میں یوتھ کنونشن کے تیاری کے حوالے سے تھا۔کنونشن سے جمعیت علماء اسلام چترال کے جنرل سیکرٹری کنوئینر ضلع اسمبلی مولانا عبدالشکور،نائب امیر جے یو آئی چترال مولانا حسین احمد اورچترال کے مشہور عالم الدین مولانا حبیب اللہ نے خطاب کیا۔جبکہ صوبیدار میجر(ر) عبدالصمد ،تحصیل ناظم مولانا محمد الیاس بھیپروگرام میں شریک تھے۔مقررین نے کہا آج کے دور میں کفریہ اور سکولرطبقہ نوجوان کو عقائد اور نظریے کے لحاظ سے کمزور ،جسمانی لحاظ سے معاشرے کاایک بے کار فرد پیدا کرنے کے لیے اپنے تمام تروسائل استعمال کرکےبے راہ روی پر ڈالنے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔خصوصاًعصری اداروں اور دینی اداروں کے نوجوانوں میں فکری اور نظریاتی تفریق پیدا کرنے کی حتی المقدور کوشش کررہے ہیں لہذا ان حالات میں ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ہماپنے آپ کو اسلام کے مکمل رنگ میں رنگنے کی کوشش کریں۔اسلام کو کامل مکمل دین سمجھ کر باطل قوتوں اور سکولر طبقوں کے سازشوں کے سامنے بند باندھے۔آپس میں ایک دوسرے کے لئے عزت واحترام کا جذبہ پیدا کرکے معاشرتی بُرائیوں کو ختم کرنے کا معصمم ارادہ کریں۔اُنہوں نے کہا کہ28فروری کے کنونشن میں بھرپور اندازمیں اجتماعی شکل میں شرکت کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں