250

جمعیت علماءاسلام چترال کی مجلس عاملہ کااجلاس،چترال میں خواتین کے لئے الگ شاپنگ سنٹر کے قیام کو مسترد

چترال(نمائندہ  )جمعیت علماء اسلام چترال کی مجلس عاملہ کا اجلاس مؤرخہ 17فروری 2018 ء بمقام جامعہ اسلامیہ ریحانکوٹ چترال زیر صدارت ضلعی امیر قاری عبدالرحمن قریشی منعقد ہوا۔جسمیں ضلعی عاملہ کےاراکین شریک ہوئے اور ذیل فیصلے ہوئے۔ 1۔ جی یو آئی چترال کی مجلس شوری کا اجلاس 24فروری 2018 بروز ہفتہ ہوگا۔ 2۔تحصیل چترال کےامیراور ناظم عمومی کے انتخاب کے لئےتحصیل عمومی کا اجلاس 4مارچ 2018 بروزاتوار ہوگا۔ 3۔ 28 فروری 2018 کو جے یو آئی یوتھ کنونشن پشاور میں چترال سے بھرپور شرکت ہوگی اور اس کے لئے لائحہ عمل طے کیا گیا۔ 4۔ یکم اپریل 2018 غلبہ اسلام کانفرنس پشاور کی کامیابی کے حوالے سے چندہ مہم ،چترال بھر میں اجتماعات کا انعقاد اور مختلف کارنر میٹنگیں ہونگی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی گئی۔ کہ چترال میں خواتین کے لئےالگ شاپنگ سنٹر کے قیام کو مسترد کردیا جاتا ہے اور قرارداد ھذا کے ذریعے مسلمانان چترال سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی کریں جو اسلامی اقداراور چترالی روایات کو ختم کرکے یورپی تہذیب کو چترال میں رواج دینا چاہتے ہیں،الگ شاپنگ سنٹر کا قیام کے پی کے کے کسی ضلع میں نہیں ہے چترال میں اس کا قیام خواتین کوسرعام بازاروں کی طرف نکلنے کی دعوت ہے ،جوہمیں کسی طور پرقبول نہیں۔لہذا انتظامیہ اورمتعلقہ افراد کو بروقت آگاہ کرنا چاھتے ہیں کہ وہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں،خصوصا انتظامیہ متعلقہ افراد کو بلاکران کو سمجھائیں کہ وہ الگ کاروبار کا سوچیں،بصورت دیگر چترال کے امن وآمان کی ذمہ داری متعلقہ افراد پر ہوگی۔ اجلاس میں مولانا عبدالسمیع فیض آباد ہون کی ہمشیرہ کے لئے فاتحہ خوانی اور دعا کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں