229

اے-پی-ایم-ایل پاکستان کی سنٹرل ورکنگ اور ایکزیکٹیو کمیٹی کا مشترکہ اجلاس چترال کی نمائندگی ضلعی صدرسلطان وزیراورجنرل سیکرٹری سلطان محمود نے کی

اسلام آباد(نمائندہ  )رواں مہینے کی گیارہ تاریخ کو آل پاکستان مسلم لیگ کی سنٹرل ورکنگ اور ایکزیکٹیو کمیٹی کا مشترکہ اجلاس پارٹی کے مرکزی ہیڈکوارٹراسلام آباد میں منعقد ہوا. اجلاس میں آئیندہ تین سالوں کے لیے ڈاکٹر محمد امجد کو اے-پی-ایم-ایل پاکستان کا صدر مقرر کیا گیا جبکہ مہرین ملک آدم صاحبہ سیکرٹری جنرل منتخب ہوئیں. اجلاس میں چترال کی نمائندگی ضلعی صدر سلطان وزیر اور جنرل سیکرٹری سلطان محمود نے کی. رسمی انتخاب کے بعد سلطان وزیر نے اپنے خطاب میں موقع کی مناسبت سے پارٹی کی نومنتخب قیادت کو مبارک باد دی اوراُمید کا اظہار کیا کہ آنے والے عمومی انتخابات میں بھرپور شرکت اور کامیابی کے لیے ڈاکٹر امجد کی سربراہی میں آل پاکستان مسلم لیگ فعال کردارادا کرے گی۔.

اسی دن اسلام آباد میں ہی پارٹی کا ایک شاندار جلسہ منعقد کیا گیا جس میں چترال کے خواتین و حضرات نے بھیبھرپور اور بڑی تعداد میں شرکت کی. ویڈیو لنک کے زریعے اپنے خطاب میں پارٹی چیرمیئن پرویز مشرف نے ہمیشہ کی طرح چترال کے باشندوں اوران کی محبت کا شکریہ ادا کیا. انہوں نے بہت جلد وطن واپس آنے, انتخابات میں حصہ لینے اور سامنے سے پارٹی کی قیادت کرنے کا اپنا عزم دھرایا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں